Posts

Image
سازش کے تحت پھنسایا گیا، عمر اکمل نے خدشہ ظاہرکردیا فکسنگ کے الزام کو قبول نہیں کیا،سوائے ایک تحقیقاتی ادارے کے خط کے بورڈ کوئی ٹھوس ثبوت نہ پیش کرسکا  ذیشان مہتاب    بدھ  8  اپریل  2020    11:41 لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اپریل 2020ء ) مشکوک افراد سے کیوں ملے؟ ذاتی وجہ ہے نہیں بتا سکتا، عمر اکمل معطلی کے وقت تفتیشی افسران کو یہی جواب دیتے رہے لیکن میچ فکسنگ کے الزام کو قبول نہ کیا، ان پر مشکوک روابط کی رپورٹ نہ کرنیکا چارج لگا،  موبائل  فون قبضے میں لیکر چیک کیا گیا، سوائے ایک تحقیقاتی ادارے کے خط کے بورڈ کوئی ٹھوس ثبوت نہ پیش کر سکا، بیٹسمین کو لگتا ہے کہ انھیں سازش کے تحت پھنسایا گیا، انھوں نے چارٹ شیٹ کو چیلنج نہیں کیا لہذا اب کم از کم 6ماہ کی سزا ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل  5کے افتتاحی میچ سے قبل  کوئٹہ گلیڈی  ایٹرزکے بیٹسمین عمر اکمل کو  پی سی بی  نے معطل کر دیا تھا، انھیں اینٹی  کرپشن  کوڈ کے آرٹیکل2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر 17 مارچ کو چارج کیا گیا، عمر اکمل نے عائد کردہ الزامات کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جسکے